بدقسمت مسافر کا مذاق سچ ثابت ہوا
بدقسمت مسافر کا مذاق سچ ثابت ہوا
ایمسٹرڈیم
(نیوز ڈیسک) یوکرین میں تباہ ہونے والے ملائیشین ایئرلائن کے طیارے کے ایک
نوجوان مسافر نے جہاز میں سوار ہونے سے چند لمحے پہلے اس کی تصویر لی اور
ازراہ مذاق یہ جملے لکھ کر فیس بک پر بھیج دی،
”اگر یہ جہاز تباہ ہوجائے تو
یاد رکھئے گا کہ یہ ایسا نظر آتا ہے“
قسمت کی ستم ظریقی دیکھئے کہ یہ جہاز
واقعی دوران پرواز مبینہ طور پر ایک میزائل کا نشانہ بننے کے بعد تباہ
ہوگیا اور اس میں سوار 295 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا کورپین
نامی نوجوان کا تعلق نیدرلینڈ سے تھا اور وہ اس جہاز میں اپنی دوست نیلجے
ٹال کے ساتھ ایمسٹرڈیم سے سوار ہوا تھا۔
اس کی بنائی گئی تصویر میں جہاز
پرواز سے قبل ایئرپورٹ پر کھڑا نظر آرہا ہے اس سے پہلے ملائیشیا کی پرواز
MH370 کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آچکا ہے اور غالباً کورپین کا اشارہ اسی
حادثے کی طرف تھا لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کا مذاق حقیقت میں بدلنے
جارہا تھا۔
اس کے دوستوں نے فیس بہ پر پہلے تو نیک تمناﺅں کے پیغام بھیجے
لیکن جب انہیں حادثے کا علم ہوا تو وہ صدمے سے ساکت رہ گئے بہت سے لوگوں نے
اس کے فیس بک اکاﺅنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے صدمے اور غم کا اظہار کیا
ہے۔
Comments
Post a Comment