رمضان میں صحت مند رہنے کے لئے تین آسان ورزشیں

جدہ (بیورونیوز) رمضان المبارک میں روزہ داروں کی جسمانی توانائی میں کمی واقع ہو جاتی ہے، لہذا باقاعدگی سے ورزش کے عادی افراد کیلئے وہ ورزشیں کرنا مشکل ہو جاتی ہیں جو وہ جسمانی فٹنس کے حصول کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ہلکی پھلکی ورزشوں کی کچھ ٹپس بتاتے ہیں، جو ماہ مقدس کے دوران باقاعدگی سے کرنے پر مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

۔1۔ روزے کی حالت میں خوراک کی کمی کے باعث جسمانی پٹھے وقتی طور پر کچھاﺅ میں آ جاتے ہیں، جنہیں آرام پہنچانے کے لئے وزرش انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔ گردن کے پٹھوں کو سکون پہنچانے کیلئے گھٹنوں اور پاﺅں کے بل بیٹھ جائیں، ایک خود کار مساجر لیں اور جبڑوں کے نیچے موجود گردن سے جُڑے نرم پوائنٹ تلاش کر کے ان پر دباﺅ ڈالیں اور مساج کریں۔ یہ پوائنٹ گردن کے سامنے اور سائیڈوں والے حصے میں موجود ہوتے ہیں۔ جسم کا یہ حصہ بے شمار مسامز کی آماجگاہ ہوتا ہے اس لئے کم از کم اس ورزش پر دس منٹ صرف کریں اور ورزش کے دوران ناک کے ذریعے دھیرے دھیرے سانس لیں۔

۔2۔ روزہ رکھنے کے علاوہ بھی آج کل کےدور میں گھنٹوں بیٹھ کر کام کرنے کی وجہ سے کمردرد، سانس لینے میں تکلیف اور درد شقیقہ جیسے امراض لاحق ہو جاتے ہیں۔ یہ ورزش آپ کو ان عوارض سے نجات دلانے میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔ایک بڑے بال کو لے کر اسے کمر کے نیچے رکھ کر لیٹ جائیں مگر یاد رہے کہ آپ کے کولہے اور کمر کا نچلا حصہ بال سے چھونے نہ پائے بلکہ بدن کا درمیانی حصہ بال پر متوازن رہے۔ اپنے بدن کو آہستہ آہستہ بال پر جھکا کر حرکت دیں۔ اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں ملا کر سرکے نیچے سہارا بنا لیں۔ آپ ایک گہرا سانس لے کر اپنے بدن کو جھکنے دیں۔ یاد رکھیں کہ سر اور گردن ریلیکس کریں اور جسم کو بھی زور لگا کر جھکنے پر مجبور نہ کریں بلکہ سانس کے ردھم پر خود بخود جھکنے اور اوپر آنے دیں۔ آپ کو اپنے پیٹ کے بالائی حصے پر زبردست کچھاﺅ اور کمر کے درمیانی حصے پر ہلکا سا جلن کا احساس ہوگا جو کہ ایک مفید عمل ہے۔ اگر آپ کو بے آرامی یا گردن اور کمر میں درد محسوس ہو تو اس ورزش کو فورا ترک کردیں۔

۔3۔ درست طریقے سے سانس لینا ایک ایسا عمل ہے، جو آپ کو صحیح معنوں میں سکون فراہم کرتا ہے۔ اس ورزش میں ہمارا ہدف پیٹ کے وہ پٹھے ہیں کہ جو سالوں بیٹھنے رہنے کی وجہ سکڑ گئے ہیں۔ یہ ورزش بیٹھ کر‘ لیٹ کر یا کھڑے ہو کر بھی کی جا سکتی ہے۔ سب سے پہلے اپنی ناف کو کھینچ کر پیٹ سمیت اندر کرلیں اور تمام ورزش کے دوران اسے اسی حالت میں رکھیں۔ اب ناک کے ذریعے آہستہ آہستہ اور جاندار طریقے سے سانس اندر کھینچیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کا انتظار اس نکتے پر ہونا چاہےے کہ سانس لینے کے دوران ہوا سینے اور پیٹ کی بالائی سطح تک ہی رہے اور زیریں پیٹ تک نہ پہنچے اب صرف ناک کے ذریعے ہی سانس باہر نکالیں یہ عمل کم از کم دس دفعہ دوہرائیں۔ یہ ورزش آپ کے اعصابی نظام کو پر سکون بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔

 

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی