جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان فلپ لاہم نے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کردیا
جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان فلپ لاہم نے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کردیا
بر
لن (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی جر من فٹبال ٹیم کے کپتان
فلپ لاہم نے انٹر نیشنل فٹ بال سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے, فلپ کی
قیادت میں جرمنی چوتھی بارفٹبال کا عالمی چیمپئن بنا ۔ غیر ملکی میڈیا کے
مطابق فلپ لاہم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ وہ اس فیصلے پر پچھلے سیزن
سے غور کر رہے تھے اور ورلڈ کپ کی فتح نے ان کے لیے اس فیصلے کو مزید آسان
بنا دیا ۔
لاہم کیرئیرکے مطابق وہ اپنے کیرئیرکا اختتام عروج پرکرنا
چاہتے تھے اورریٹائرمنٹ کیلئے یہ وقت بالکل موزوں ہے۔
30سالہ فلپ لاہم کا
کہنا تھا کہ وہ بائرن میو نخ کی جانب سے فٹ بال کھیلنا بدستور جاری رکھیں
گے ۔2004ءمیں انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے والے لام نے113 میچز میں جرمنی
کی نمائندگی کی۔
Comments
Post a Comment