سنہرا دور کے قارئین کو عید مبارک، ملک بھر میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے



سنہرا دور کے قارئین کو عید مبارک، ملک بھر میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے



اسلام آباد، لاہور، کراچی ،کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں عیدا لفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے ، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی میں 500سے زائدمقامات ،لاہور میں ساڑھے تین ہزار سے زائد مساجد کے علاوہ 126 پارکس اور میدانوں میں نماز عید اداکی گئی جس دوران ’ضرب عضب‘ ، ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ، لاہورمیں مرکزی اجتماعات داتا دربار، بادشاہی مسجد ،قذافی سٹیڈیم،جناح باغ، مینار پاکستان اور منہاج القرآن میں ہوئے۔راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے لیاقت باغ میں ہونیوالا اجتماع منسوخ کردیاگیاہے اور بعد میں پرانا قلعہ میں نماز عید کا انتظام کیاگیا۔اپنے خطاب میں جماعت الدعوةکے امیر حافظ حسین احمد نے کہاکہ رمضان المبارک ہمیں صبرواستقامت کا درس دیتاہے ، عید کے دن ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارعیدا لفطر سعودی عرب میں جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف میرانشاہ میں جوانوں کے ساتھ منارہے ہیں جبکہ دیگر اہم رہنماءاپنے اپنے آبائی علاقوں ، گھروں میں منارہے ہیں۔اس موقع پر صدر اور وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، پولیس کے ساتھ کوئیک ریسپانس فورس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی الرٹ ہیں جو کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی مسلمان آج عید الفطر منارہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی