تصویر سے ’ناپسندیدہ‘لوگوں کو باہر کرنے والی ایپ آگئی



تصویر سے ’ناپسندیدہ‘لوگوں کو باہر کرنے والی ایپ آگئی

 


لندن (نیوز ڈیسک) بعض اوقات ہم بہت شوق سے تصویر بناتے ہیں لیکن جب یہ ہمارے سامنے آتی ہے تو پتا چلتا ہے کہ اس میں تو کوئی ایسا شخص بھی موجود ہے جو خواہ مخواہ تصویر میں گھس گیا ہے یا بعض دفعہ تعلقات کی نوعیت بدل جانے پر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تصویر میں موجود کسی شخص کو کسی طرح سے اس تصویر سے غائب کردیا جائے۔ ان مسائل کو بہت ہی اعلیٰ طریقے سے حل کرنے کیلئے اب ایک کمپنی میدان میں آگئی ہے جسے آپ تصویر بھیج کر یہ بتاتے ہیں کہ اس میں سے کسے نکالنا ہے اور 48 گھنٹے بعد آپ کو تصویر مذکورہ شخص یا چیز کو نکال کر واپس بھیج دی جائے گی۔ Spruced Up ایپ  کے ذریعے آپ اپنی تصویر کمپنی کو بھیجتے ہیں اور اسی سافٹ ویئر کے ذریعے آپ کو بتایا جاتا ہے کہ تصویر تیار ہوچکی ہے۔ اس کمپنی کے پاس عالمی شہرت یافتہ ماہرین ہیں جو ملکہ برطانیہ، گلوکارہ میڈونا اور دیگر کئی شہرت یافتہ شخصیات کی تصاویر کو نکھار چکے ہیں اور یہ آپ کی تصاور میں مطلوبہ تبدیلیاں ایسے کرتے ہیں کہ یہ پتا چلانا ناممکن ہوتا ہے کہ تصویر میں سے کسی کو نکالا گیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے کسی کو تصویر میں شامل بھی کیا جاسکتا ہے۔


 

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی