نیا سوشل نیٹ ورک جو دے گا صارفین کو منافع
- Get link
- X
- Other Apps
By
Unknown
-
نیا سوشل نیٹ ورک جو دے گا صارفین کو منافع
ببلیوز نامی اس ویب سائٹ نے بدھ کو ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے ،جس کا مقصد وہاں لوگوں کو جمع کرکے صارفین کو ہر پوسٹ یا شیئر پر اشتہارات کی آمدنی کا چھوٹا حصہ دینا ہے۔
سائٹ کے بانی اروند ڈکشٹ اور جیسن زوکاری کا کہنا ہے ببل ویو ڈاٹ کام میں اشتہاری مواد کو پوست کیا جائے گا۔
ڈکشٹ کا کہنا تھا ہم کاروبار کرنے کے لیے آئے ہیں مگر ہم اپنے صارفین کو بھی اس میں سے کچھ حصہ دینا چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ ایسی دیگر ویب سائٹس خود کو شیئر یا دیگر سرگرمیوں کے لیے مفت قرار دیتی ہیں مگر وہ مداخلتی طریقہ کار جیسے صارفین کی براﺅزنگ ہسٹری کی ٹریکنگ وغیرہ جیسے راستوں کے ذریعے پیسے کماتی ہیں۔
ڈکشٹ اور زوکاری کا کہنا ہے کہ 'ببل ویو اپنے صارفین کی براﺅزنگ ہسٹری کا ڈیٹا نہیں جمع کرے گا بلکہ ان کی پوسٹوں کے ذریعے ہم ان کی شخصیت کو سمجھنے کی کوشش کریں گے، جو کہ چار سو الفاظ پر مشتمل ہوگی'۔
ڈکشٹ کے مطابق 'چونکہ لوگوں کو کم از کم چار سو الفاظ لکھنا ہوں گے تو ہمیں ان کی پوسٹوں کے ذریعے کی ان کی شخصیت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
ببلیوز کا پہلا ورژن 2012ءمیں بیٹا یا ٹیسٹ موڈ کی شکل میں سامنے آیا تھا ور اس کے بانیوں کے بقول لاکھوں افراد نے اس سائٹ کا وزٹ بھی کیا۔
اگرچہ اس ویب سائٹ پر منافع کا کچھ حصہ دیا جائے گا مگر صارفین کے لیے زیادہ کمائی ممکن نہیں کیونکہ سماجی رابطوں کا ایک فیصہ حصہ ہی کما سکیں گے اور انہیں رقم جب ہی مل سکے گی جب ان کے کریڈٹ میں پچاس ڈالرز جمع ہوجائیں گے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment