سی سی پی او نے ”پٹرول پینے“ والے اپنے ڈرائیور گرفتار کرادئیے
سی
سی پی او نے ”پٹرول پینے“ والے اپنے ڈرائیور گرفتار کرادئیے
لاہور (ویب ڈیسک) سی سی پی اولاہور چوہدری ذوالفقار حمید نے سرکاری
گاڑی کو استعمال کرکے پٹرول کا خرچ زیادہ ظاہر کرنے پر اپنے دونوں ڈرائیوروں کے خلاف
سول لائن میں مقدمہ درج کرواکر انہیں گرفتار کروادیا اور ہدایت کی کہ تمام گاڑیوں
کے پٹرول کا استعمال چیک کیاجائے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی کا پٹرول ریکارڈ
چیک کرنے پر انکشاف ہواکہ مقرر کردہ حد سے کہیں زیادہ استعمال ہوا تھا جس پر سی سی
پی او چوہدری ذوالفقار حمید نے دونوں ڈرائیوروں محمد زبیر اور عارف کو گرفتار کروا
کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جس گاڑی کا بھی پٹرول
مقرر کردہ حد سے زیادہ استعمال ہوگا، اس کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment