بھارت میں بغیر گٹھلی کے آم کی کامیاب کاشت
بھارت
میں بغیر گٹھلی کے آم کی کامیاب کاشت
نیودہلی(نیوزڈیسک) آم کا ذائقہ، مٹھاس، غذائیت غرض یہ کہ ہر ایک چیز ہی مزیدار ہے سوائے گٹھلی
کے، لیکن سائنسدانوں نے آم کے اس واحد مسئلے کا بھی حل ڈھونڈ لیا ہے اور اب یہ
لاجواب پھل بغیر گٹھلی کے دستیاب ہو گا۔بہار اگریکلچر یونیورسٹی کے ہارٹی کلچر
ڈیپارٹمنٹ کے وی بی پیٹل نے یہ خوش خبری سناتے ہوئے کہا ”ہم نے آم کی رتنا اور
الفانسو قسم کو ملا کر گٹھلی کے بغیر آم پیدا کر لیا ہے۔“اس نئے آم کا نام سندھو
رکھا گیا ہے ۔ اس کا وزن تقریباً 200گرام ہے اور یہ بے حد میٹھا اور خوش ذائقہ ہے
البتہ اس میں فائبر کی مقدار گٹھلی والے آم کی نصبت کم ہے اس آم کے ابتدائی تجربات
سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ برصغیر کی آب و ہوا میں اچھے طریقے سے پھل پھول سکتا ہے
اور امید ہے کہ عنقریب اس کی کاشت شروع ہو جائے۔
Comments
Post a Comment