آئی ایس آئی ایس نے پورے کا پورا قصبہ اڑادیا



آئی ایس آئی ایس نے پورے کا پورا قصبہ اڑادیا

 

 بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند گروپ الدولتہ الاسلامی فی العراق واشام (داعش) نے اطاعت قبول نہ کرنے اور احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر دریائے دجلہ کے کنارے پر واقع سنی اکثریتی قصبے زوویا کو بموں سے اڑا دیا ہے اور قصبے کے 200سے زائد خاندان قریبی کرد شہر اربیل میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔نوویا دارلحکومت بغداد کے شمال میں سابق صدر صدام حسین کی جائے پیدائش تکریت واقع ہے۔ زوویاسے تعلق رکھنے والے تاجر ابو سعد کا کہنا ہے کہ شدت پسند 6جولائی کو قصبے میں آئے اور حکومت سے بغاوت اور توبہ کرنے کا حکم دیا ۔ جب اہل قصبہ نے کہا کہ ان کا کوئی جرم نہیں ہے تو وہ توبہ کیوں کریں اور حکومت سے بغاوت کیوں کریں تو شدت پسندوں نے اس حکم عدولی کی سزا دینے کیلئے اگلے دن قصبے پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کر دیا۔قصبے کی نوجوانوں نے شدت پسندوں کا مقابلہ کیا لیکن ہتھیار ختم ہونے پر ایبل قصبے کو فرار اختیار کرنا پڑا۔ لڑائی میں دو عورتوں سمیت قصبے کے 15لوگ جاں بحق بعدازاں شدت پسندوں نے سارے قصبے کو بموں سے اڑا دیا اور ایک بھی مکان نہ چھوڑا۔ داعش نے قصبے کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں طرف ملبے کا ڈھیر نظر آرہا ہے اور ساتھ یہ پیغام بھی جاری کیا ہے کہ اس کا حکم نہ ماننے والوں کا ایسا ہی انجام ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی