عیدالفطرکیلئے چھٹیوں کا اعلان
عیدالفطرکیلئے چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کیلئے چاردن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 29جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی ۔ دواگست کو ہفتہ ہے اور ہفتہ و اتواردودن وفاقی حکومت کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی ہیں اس طرح یہ طویل چھٹیاں ہوں گی اور سرکاری ملاز مین چھ چھٹیوں کا مزہ اٹھا سکیں گے۔
Comments
Post a Comment