حیران کن ترین انسانی ریکارڈز

لاہور(نیوز ڈیسک)انسان بھی عجیب قدرت کا عجیب شاہکار ہے اور اس دنیا میں کمال قسم کے لوگ بستے ہیں جو نئے نئے ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیتے ہیں۔

ان لوگوں کا تعلق دنیا کے مختلف ملکوں سے ہے اور یہ اپنے فن کا مظاہرہ اکثر و بیشتر دنیا بھر میں 

 

کرتے رہتے ہیں۔ کچھ ریکارڈ تو ایسے ہیں کہ عام لوگ انہیں دیکھ کر حیران ہوجاتے ہیں۔

آیئے آپ کو ایسے انسانوں سے ملواتے ہیں۔

٭ایک بھارتی شہری انتھونی وکٹر نے کان کے طویل القامت بال رکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ بات قابل فخر ہے یا نہیں لیکن وکٹر نے بہرحال 7.12انچ لمبے کان کے بال رکھ کر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

٭امریکی باشندہ کِم گڈمین پپوٹوں سے 0.47 انچ دور آنکھ کا ڈھیلا گھما سکتا ہے۔ کِم گڈمین نے یہ کرتب 2007ءمیں ترکی میں کر کے دکھایا۔

٭برطانوی باشندہ گیری ٹرنر کے جنون کا یہ عالم ہے کہ وہ اپنی جلد کو 6.25 انچ تک کھینچ سکتا ہے۔ ٹرنر کے جسم کے اندرونی اعضاءاسے اجازت دیتے ہیں کہ وہ اپنی جلد کو اس حد کھینچ کر پھیلا سکتا ہے۔

٭ 2001ءمیں امریکی شہری جیکی بیبی نے ساڑھے 12سیکنڈ تک 8زندہ سانپوں کو منہ میں دبا کر رکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
 ٭ دنیا میں سب سے لمبے ناخن رکھنے والی خاتون کا تعلق امریکہ سے ہے۔ 68 سالہ لی ریڈمونڈ نے 1979ءمیں انگلیوں کے ناخن بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا، جن کی لمبائی 2008ء(جب ریکارڈ کے لئے سرکاری طور پر پیمائش کی گئی) تک 28فٹ 4.5انچ تک پہنچ چکی تھی۔
 ٭ اٹلی میں ایک آسٹریلوں نوجوان نے پپوٹوں کے ذریعے سب سے زیادہ وزن کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ 2009ءمیں چیاناہلٹگرن نے دنیا کو پپوٹوں سے 907 پاﺅنڈز وزن کھینچ کر دکھایا۔
٭ ترکی میں تعمیراتی ملازم کے طور پر کام کرنے والے الکریلمز نے آنکھ سے 9فٹ 2انچ لمبی دودھ کی پچکاری مارنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ الکر نے یہ کرتب 2004ءمیں استنبول کے ایک ہوٹل میں کرکے دکھایا۔
 ٭ کیپٹن فروڈو ناروے میں پیدا ہوا اور اب آسٹریلیاں میں رہائش پذیر ہے۔ انسانی جنون کی وجہ سے ریکارڈ بنانے والوں میں کیپٹن فروڈو کو نمایاں مقام حاصل ہے لیکن یہاں ہم آپ اس کے سب سے زیادہ مقبول اور انوکھے کام کے متعلق بتاتے ہیں۔ کیپٹن فروڈو دنیا کا وہ واحد شخص ہے جو اپنے لچک دار جسم کی وجہ سے ٹینس ریکٹ میں سے اپنا سر اور کندھے گزار سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی