بولی وڈ سٹارز کے انوکھے شوق

 بولی وڈ سٹارز کے انوکھے شوق:

بولی وڈ اسٹارز کے پاس طاقت، پرکشش شخصیت، دولت اور اثر و رسوخ سب کچھ ہوتا ہے، وہ مہنگی سے مہنگی گاڑیوں سمیت زیورات، گھر یہاں تک کہ کرکٹ ٹیمیں بھی خرید لیتے ہیں، مگر کچھ اداکاروں کا انوکھا شوق ان کے پرستاروں کے لیے حیرت انگیز ضرور ثابت ہو سکتا ہے۔ تو ایسے ہی چند سپر سٹارز کے انوکھے شوق کے بارے میں جانیں جو آپ کو حیران کر کے رکھ دیں گے۔


 سلمان خان: دنیا کے خوبصورت ترین مردوں میں سے ایک سلمان خان اپنے دبنگ رویروے اور سونے کے دل کے ساتھ بولی وڈ کے مقبول ترین اداکاں میں سے ایک ہیں، مگر ان کا ایک شوق بہت ہی حیرت انگیز ہے وہ یہ کہ دبنگ خان کو صابن اور پرفیومز جمع کرنے کا شوق ہے۔ درحقیقت آپ ان کے کمرے میں ہر طرح کے ہربل صابنوں کا ذخیرہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔ انہیں مختلف خوشبوﺅں والے صابن جمع اور استعمال کرنے کا شوق ہے۔


پریتی زنٹا: بولی وڈ کی یہ ڈمپل گرل آج کل سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا کے ساتھ تنازعے کی بناء پر خبروں کی سرخیوں میں موجود ہیں، تاہم ان کا شوق یا جنون صاف باتھ رومز ہیں۔ اس اداکار کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک کسی باتھ روم میں نہیں جاتیں جب تک وہ بالکل ہی صاف نہ ہو، جبکہ خود استعمال کرنے کے بعد بھی وہ اس کی صفائی کو یقینی بناتی ہیں۔


شاہ رخ خان: کرشماتی شاہ رخ خان دنیا بھر میں رومانوی کرداروں کی بناء پر جانے جاتے ہیں مگر ان کی پسند وڈیو گیمز ہیں۔ کنگ خان ٹیکنالوجی کے شوقین ہیں اور انہیں نت نئی ڈیوائسز اور ویڈیو گیمز کا جنون ہے۔ ان کے گھر منت کی ایک پوری منزل ہی وڈیو گیمز کے نام ہے اور اس شوق کو دیکھتے ہوئے یہ حیرت انگیز نہیں کہ انھوں نے ویڈیو گیمنگ ورلڈ پر فلم را۔ ون بنائی۔


پریانکا اور کرینہ کپور: بولی وڈ حسینائیں پریانکا چوپڑہ اور کرینہ کپور ویسے تو ایک دوسرے کی مخالف سمجھی جا سکتی ہیں اور اکثر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش بھی کرتی ہیں مگر ایک چیز میں دونوں کے خیالات ملتے ہیں اور وہ ہیں جوتوں کے بارے میں ان کا جنون۔ یہ دونوں جوتوں کی دیوانی ہیں اور صرف پریانکا کے پاس اسی سے زائد ڈیزائنرز شوز موجود ہیں، جبکہ کرینہ کے پاس یہ تعداد سو سے بھی زیادہ ہے۔

 
سنی لیون : اپنی بے باک اداکاری سے پرستاروں کے ہوش اڑانے والی اس اداکار کا شوق بہت ہی عجیب ہے اور وہ ہے ان کے پیر۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنی لیون نے اپنی فلم جسم ٹو کی شوٹنگ کے دوران اس وقت پورے سیٹ کو حیران کردیا جب وہ ہر پندرہ بیس منٹ بعد پیروں کو صاف کرنے بیٹھ جاتی۔ وہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد پیروں کو پانی سے دھوتی چاہے شوٹنگ گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو رہی ہوتی۔


کنگنا رناوت: اس خوبصورت اداکار کا شوق اپنے جسم پر انک لگوانا ہے، انہیں ٹیٹوز کا جنون ہے اور ایک تو گردن پر ہی موجود ہے جس میں ایک فرشتہ اور ایک تلوار کو دکھایا گیا ہے، ان کے ٹخنے پر بھی ایک ٹیٹو موجود ہے۔


ودیا بالن: ودیا بالن کا شوق ہے ساڑھی کے نت نئے ڈیزائن بولی وڈ میں متعارف کرانا، یقین نہیں آئے گا مگر ودیا کے پاس آٹھ سو ساڑھیاں الماریوں میں بھری پڑی ہیں اور وہ بھی انہیں کافی نہیں لگتیں۔ جب ہی موقع ملنے پر وہ مزید خرید لاتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی