بچوں کی لاشیں دیکھ کر پتہ لگا غلط جہاز گرادیا، روسی نواز باغیوں کا اقرار



بچوں کی لاشیں دیکھ کر پتہ لگا غلط جہاز گرادیا، روسی نواز باغیوں کا اقرار

 

کیف (نیوز ڈیسک)ملائیشین پرواز کی یوکرین میں تباہی کی ذمہ داری روس نواز باغیوں کے ایک رکن نے قبول کرکے دنیا کو چونکا دیا ہے۔ اب تک روسی حمایت یافتہ باغی مسلسل اس بات پر اصرار کرتے رہے ہیں کہ طیارے کو یوکرینی حکومت نے نشانہ بنایا اور باغی اس کیلئے ذمہ دار نہیں ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ خود باغیوں نے یہ تسلیم کرلیا ہے کہ یہ کام یوکرینی حکومت کا نہیں بلکہ ان کا ہے۔ اطالوی اخبار ”کوریئر ڈیلا سیرا“ کا کہنا ہے کہ یوکرینی باغی نے حادثے کی ساری تفصیلات اگل دی ہیں۔ باغی کا کہنا ہے کہ ان کے افسروں نے بتایا کہ یہ ایک یوکرینی کارگو جہاز ہے اور اسے مار گرا۔ اس نے بتایا کہ جہاز کو میزائل سے گرانے کے بعد انہیں حکم دیا گیا کہ وہ پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے والے یوکرینی فوجیوں کو گرفتار کریں۔ باغی کا کہنا ہے کہ جب وہ پیراشوٹ کی تلاش کررہا تھا تو ایک ننھی بچی کی لاش دیکھ کر ساکت رہ گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر فوجی سامان کی بجائے عام شہریوں کی لاشیں بکھری پڑی تھیں۔ روس نواز باغی کے اس اعتراف کے بعد روسی حکومت پر عالمی دبا اور بڑھ جائے گا کیونکہ اس پر باغیوں کو طیارہ شکن میزائل دینے کا الزام ہے۔
 

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی