ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس میں انفرادیت نہ ہو، کرینہ کپور

 لوگوں کی باتوں کی کوئی پروا نہیں، چھوڑی جانیوالی فلموں کا حصہ نہ ہونے پر خوش ہوں، کرینہ کپور فوٹو: اے ایف پی/فائل



ممبئیاداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس میں انفرادیت نہ ہو اسی لیے ہدایت کار فلمساز زویا اختر کی فلم ’’دل دھڑکنے دو‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور سے زویا اختر کی فلم میں کام سے انکار کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ پچھلے پانچ ماہ میں، میں نے چھ فلموں میں کام سے انکار کیا کیونکہ میں کچھ ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس میں انفرادیت نہ ہو اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان فلموں کا حصہ نہیں ہوں گی ۔اس کے بدلے میں فارغ وقت آرام سے گھر میں آرام کرتے ہوئے کتابیں پڑھ کر گزاروں گی۔
کرینہ نے کہا کہ لوگ جو کہتے ہیں ان کو کہنے دو مجھے ان کی کوئی پرواہ نہیں جیسے کہ میرے شوہر سیف کہتے ہیں کہ جو تم نہیں کرنا چاہتی وہ نہ کرو اوربے فکر ہو جاؤ۔ اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں 15 سال گزارنے کے بعد مجھے یہ حق حاصل ہو گیا ہے کہ میں اپنی مرضی کروں اور مجھے یقین ہے کہ میرے فیصلے درست ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی