جرمنی نے امریکہ سے جاسوسی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا
برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی نے اپنے ملک اور رہنماﺅں کی حد سے بڑھتی ہوئی
امریکی جاسوسی کے نتیجہ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی دفعہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں
کی کارروائیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سے پہلے جرمنی امریکہ کو دوست
ملک سمجھ کر اس کی خفیہ ایجنسیوں کی حرکتوں پر نظر نہیں رکھتا تھا لیکن جرمن
سربراہ اینگلا مرکل کی فون کالز کی جاسوسی اور جرمنی سے دو امریکی جاسوس پکڑے جانے
کے بعد جرمن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ پر اسی طرح نظر رکھی جائے گی جیسا کہ
روس اور چین پر رکھی جاتی ہے۔ جرمن حکومت نے یہ بھی معلوم کیا ہے کہ برطانیہ اور
امریکہ جرمنی میں واقع اپنے سفارتخانوں کو جاسوسی مراکز کے طور پر استعمال کرتے
ہیں اور خصوصاً ان عمارات کی چھتوں پر ایسے آلات نصب کئے گئے ہیں جو جرمن رہنماﺅں کی فون کالز کو
ریکارڈ کرتے ہیں۔ امریکی ایجنسیوں پر نظر رکھنے کے فیصلے سے جرمنی نے امریہ پر
بداعتمادی کا واضح اعلان کردیا ہے لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ جرمنی
امریکہ کے اندر جاسوس کارروائیاں کرے گا یا نہیں۔
Comments
Post a Comment