صوبہ سندھ کے لئے نیا سیکیورٹی پلان تیار
پاکستان کے صوبے سندھ کی حکومت نے ممکنہ دہشت گردی کے رد عمل اور حملوں کے تناظر میں کراچی سمیت سندھ بھر کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا، سیکیورٹی پلان پاکستان کے وزیراعظم کی ہدایت پر ترتیب دیا گیا ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق صوبے سندھ میں سیکیورٹی مزید مربوط بنانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے، سیکیورٹی پلان صوبے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ نئے پلان کے تحت مدرسوں کی جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،
جب کہ انتظامیہ سے طلباء کے کوائف طلب کرلئے گئے ہیں، تربیت دی جانے والی نئی حکمت عملی کے تحت حساس مقامات پر سادہ لباس اہل کار تعینات ہونگے ،
جب کہ دوسری جانب ہوٹلوں ریسٹورنٹ اور دیگر اہم مقامات کے آگے پارکنگ پر پابندی ہوگی۔
Comments
Post a Comment