آنکھوں میں سوزش اور جلن سے نجات پانے کے لئے آسان قدرتی نسخے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل کے دور میں آنکھوں کی مختلف اقسام کی بیماریاں عام ہیں. اس سلسلے میں ہم نے معروف مذہبی سکالر عرفان الحق کی کتاب ’اسلام اور صحت‘ سے آنکھوں کے مختلف امراض کے لئے چند نسخے لئے ہیں جو قارئین کی سہولت کے لئے شائع کیے جا رہے ہیں:ملاحظہ فرمائیں
 

ذکر: یانور جتنا ہوسکے پڑھیں۔ 
علاج: 
3-1منقہ بچوں کے لئے اور 5 منقہ بڑوں کے لئے روزانہ لیں۔
2- سونف کے عرق کے دو دو قطرے صبح شام آنکھوں میں ڈالیں۔ سونف کا عرق 10 روز سے زیادہ ڈالیں۔

آنکھوں سے بہت زیادہ پانی بہنا
ذکر:
تعداد ذکر
100 یاسلام، یامومن، یااللہ
100 یارحمن، یارحیم، یاکریم
100 لاحول ولاقوة الا باللہ
40 لا الہ انت سبحانک انی کنت من الظالمین
علاج: 
1- دو کا جو (سادہ) دن میں ایک دفعہ استعمال کریں۔
2- آدھا چائے کا چمچ قسطِ شیریں دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں۔

نظر کی کمزوری
(دور، نزدیک دونوں طرح کی اور angles کی خرابی)
ذکر:

1- یانور کثرت سے پڑھیں۔
2- اللہ نور السموٰت والارض کثرت سے پڑھیں۔
3-حضرت قتادہؓ کے ثواب کے لئے دو نفل پڑھیں۔
علاج: 
1) قبض دور کرنے کی دوائی دیں۔ ایک چمچم گلقند گرم دودھ کے ساتھ رات کو سونے سے پہلے دیں۔
2) تھوڑی سی سونف چبائیں یا سونف کا عرق دن میں ایک بار دو گھونٹ لیں۔
پیدائشی کمزوری
1) گلاب کی پتیاں کھلائیں/ پانی پلائیں۔
2) سونف کھلائیں/سونف کا پانی دن میں ایک بار دو گھونٹ لیں۔ کبھی کبھی سونف کے عرق کے دو قطرے دن میں ایک مرتبہ آنکھوں میں ڈالیں۔ سونف کے قطرے 10 روز سے زیادہ ڈالیں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی