بولڈاداکارہ کی چھاپ ختم کرناچاہتی ہوں: سنی لیون

بولڈاداکارہ کی چھاپ ختم کرناچاہتی ہوں: سنی لیون


بولڈاداکارہ کی چھاپ ختم کرناچاہتی ہوں: سنی لیون
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے فلم ”اک پہیلی لیلہ“ کی عکسبندی شروع کروادی اورٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ شوٹنگ کا پہلا دن کافی تھکاوٹ والا رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بولڈاداکارہ کی چھاپ کو ختم کرناچاہتی ہوں۔ ایک بھارتی اخبار کودیے گئے انٹرویومیں سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ اور ساﺅتھ فلم انڈسٹری میں اپنے سفر سے مطمئن ہیں،سنی لیون نے کہا کہ وہ اب ہندی زبان پر کافی عبور حاصل کرچکی ہیں، اس کے باوجودہ وہ پروڈیوسر کی مرضی سے ہی ڈبنگ کراتی ہیں۔

سنی لیون نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کے کردار کی ادائیگی سے پریشان نہیں ہوتیں، اب انہیں آئٹم نمبرز پر پرفارم کرنا اچھا لگنے لگا ہے تاہم وہ اپنے اوپر لگی بولڈ اداکارہ کی چھاپ کو بہر حال ختم کرنا چاہتی ہیں جس کے لئے انہیں پرفارمنس سے بھرپور کرداروں کی تلاش رہتی ہے۔ سنی لیون نے ٹوئیٹر پر شوٹنگ کے چند لمحات کے مناظر کی تصویریں بھی ٹوئٹر پر جاری کیں.

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی