• اپاہج چینی گداگرپولیس کے ڈر سے اٹھ کر بھاگ گیاْ



·        اپاہج چینی گداگرپولیس کے ڈر سے اٹھ کر بھاگ گیاْ

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈوک کی ایک مصروف شاہرہ پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پولیس کی کاروائی پر ٹانگوں سے محروم بھکاری اچانک اٹھ کرچلنا شروع ہو گیا۔ یہ بھکاری سڑک کے کنارے پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا اور اس کی پتلون اس کے پیچھے گھسٹ رہی تھی جس سے واضح طور پر یہ نظر آرہا تھا کہ یہ بیچارہ ٹانگوں سے محروم ہے۔بھیکاری رینگ رینگ کر بھیک اکٹھی کر رہا تھا اور دوسری طرف پولیس بھیکاریوں کے خلاف کاروائی کر رہی تھی۔
جونہی ایک پولیس والا اس بھیکاری کے پاس پہنچا تو اس کی مصنوعی معذوری فورا ختم ہو گئی اور اس نے عام انسانوں کی طرح چلنا شروع کر دیا لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس دھوکہ بازی کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔دراصل اس شیطان بھکاری نے بڑی مکاری سے اپنی ٹانگوں کو پیٹ کی طرف سکیڑ کر یہ تاثر دے رکھا تھا کہ وہ ٹانگوں سے محروم ہے۔چینی حکومت نے گداگری کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے بھکاریوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور جہاں بھی یہ دھوکہ باز نظر آئیں انہیں پکڑ کر خصوصی مراکز لے جایا جاتا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی

اگرعمران خان نے 2018میں شادی کرلی توآپ کیاکریں گی ،عائشہ گلالئی نے صحافیوں کے سوال کاکیاجواب دیا؟