بے قاعدہ زندگی کے صحت پر خوفناک اثرات



بے قاعدہ زندگی کے صحت پر خوفناک اثرات

بیجنگ (نیوز ڈیسک )چینی سائنسدانوں کی تازہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ شفٹوں میں اور رات کے وقت کام کرنے والوں میں صحت کے مسائل کی شرح بہت زیادہ ہو جاتی ہے اور خصوصاوہ لوگ جن کیب شفٹ مسلسل بدلتی رہتی ہے ان میں ذیابیطس ٹائپ 2(قدرے کم خطرناک ذیابطیس)کا خطرہ ایک تہائی گنا بڑھ جاتا ہے۔
یہ تحقیق ہوا ڈونگ یونیورسٹی کے پروفیسر زکسن لو اور ان کی ٹیم نے کی اور اسے سائنسی جریدے ”آکو یبیشنل اینڈ انوائرنمیٹل میڈیسن “میں شائع کیا گیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت کام کرنا صحت کیلئے مفید ترین ہے رات کے وقت کام کرنے والوں کیلئے دل کی بیماریوں ،کولیسٹرول اور زیابطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ،خصوصا عورتوں میں بریسٹ کینسر کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح وہ لوگ جن کی شفٹ بدلتی رہتی ہے یعنی کبھی دن کے وقت ان کے وقت اور کبھی رات کے وقت ان کیلئے سب سے زیادہ خطرات پیدا ہوتے ہیں بدلتی شفٹوں والوں کیلئے ذیابطس کا خطرہ 42فیصد تک بڑھ جاتا ہے اس کے علاوہ وزن میں اضافہ ،بھوک میں اضافہ،کولیسٹرول اور بے خوابی کے مسائل بھی بڑھ جاتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی

اگرعمران خان نے 2018میں شادی کرلی توآپ کیاکریں گی ،عائشہ گلالئی نے صحافیوں کے سوال کاکیاجواب دیا؟