شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی



شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی



ملک کے دیگر شہروں میں زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس میں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں
  کراچی :مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا کل ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائےگی۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے افسران،ماہرین فلکیات اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں سکھر،ٹھٹھہ،جیوانی،سانگھڑ،نواب شاہ،جیکب آباد اور دیگر علاقوں سے ایک درجن سے زائد چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ کراچی،لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر نہیں آیا۔
ملک کے دیگر شہروں میں زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس میں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا گیا،شہادتوں کی تصدیق کے بعدمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی