پاکستان، فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک

پاکستان، فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک


شمالي وزيرستان ميں پاکستاني فضائيہ کے تازہ ترين حملے ميں مزيد درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں-


پاکستاني فضائيہ نے شمالي وزيرستان ميں دہشت گردوں کے کئي ٹھکانوں کو نشانہ بنايا- اس دوران يہ بھي اطلاعات ہيں کہ بعض مقامات پر دہشت گردوں کي طرف سے زميني فوج کو شديد مزاحمت کا بھي سامنا کرنا پڑا - دہشت گردوں کي طرف سے مزاحمت کئے جانے کے بعد پاکستاني فضائيہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباري کي - اس بمباري کے نتيجے ميں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور بھاري مقدار ميں اسلحہ و گولہ بارود تباہ ہوگئے - اس کاروائي ميں درجنوں دہشت گرد مارے گئے جن ميں اکثريت ازبک دہشت گردوں کي ہے -

اس درميان پاکستاني فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئي ايس پي آر نے خبردي ہے کہ شمالي وزيرستان ميں فوج کے آپريشن کے دوران بارودي سرنگوں کا بہت بڑا ذخيرہ برآمد کياگيا ہے - آئي ايس پي آر کا کہنا ہے کہ بارودي سرنگوں کا يہ ذخيرہ چار متصل مکانوں ميں تھا - دريں اثنا بارودي سرنگ کے دھماکے ميں ايک فوجي مارا گيا ہے جبکہ شمالي وزيرستان سے نقل مکاني کرنےوالوں کي تعداد سات لاکھ ہوگئي ہے –

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی