طاہر القادری کا 10 اگست کو یوم شہداء منانے کا اعلان
طاہر
القادری کا 10 اگست کو یوم شہداء منانے کا اعلان
ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب مارچ کی تاریخ تو نہیں دی تاہم 10
اگست کو یوم شہداء منانے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں انقلاب مارچ ضرور ہو گا، پہلے شہیدوں
کے خون کا حساب لیں گے، اگست ختم ہونے سے پہلے موجودہ حکمران نہیں رہیں گے۔
لاہور: (سنہرا دور) ماڈل ٹائون لاہور میں اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری حکومت کے خلاف گرجے اور برسے مگر انقلاب مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کی طرف نہیں آئے تاہم 10 اگست کو سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کی یاد میں یوم شہداء منانے کا اعلان کر دیا۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ بھی ہوگا مگر پہلے سانحہ ماڈل ٹائون
کے شہداء کے خون کا حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا
کہ 4 سے 9 اگست تک پورا ہفتہ ہر روز شہداء سانحہ ماڈل ٹائون کے لئے ماڈل ٹائون میں
قرآن خوانی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہداء پُرامن ہوگا۔ کارکن جائے نماز،
قران پاک کا نسخہ، تسبیح اور ذاتی استعمال کی اشیاء کا بیگ ساتھ لے کر نکلیں۔ اگر
حکومت نے یوم شہداء پر کریک ڈائون کیا تو پھر دماد م مست قلندر ہوگا۔
طاہر القادری
نے حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کی نوید سناتے ہوئے یہ بھی آپشن دیا کہ نواز شریف
اور شہباز شریف فیصلہ کر لیں کہ پہلے کس کی حکومت کا خاتمہ ہونا ہے۔ جنرل کونسل کے
اجلاس میں طاہر القادری کے خطاب میں للکار، کاٹ اور جوش خطابت سب کچھ تھا مگر جس تاریخ
کا انتظار تھا وہ سامنے نہ آ سکی۔
Comments
Post a Comment