سیالکوٹ :بھارتی فوج کی باﺅنڈری لائن پرفائرنگ،2افرادجاں بحق




سیالکوٹ :بھارتی فوج کی بانڈری لائن پرفائرنگ،2افرادجاں بحق

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سیالکوٹ ورکنگ بانڈری لائن پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے خاتون سمیت دو پاکستانی شہری جاں بحق اور متعدد جانور ہلاک ہوگئے ہیں، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ بانڈری لائن کے چارواہ اور اکھنور سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلااشعال فائرنگ اور گولہ بھاری کی، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی چیک پوسٹ جمال چند اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے سرحدی علاقوں کی رہائشی ایک خاتون حنیفہ بی بی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، بھارتی شیلنگ میں متعدد جانور ہلاک اور زخمی بھی ہوگئے،چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں، بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے اور گزشتہ چند دنوں میں بھارتی فورسز کی جانب سے متعدد بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جاچکی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی