سینیٹ :اسلام آباد میں دفعہ245کے نفاذ پر بحث



اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ طاہر القادری اور عمران خان کے لہجے اور عزائم کے خلاف پوری پارلیمنٹ حکومت کے ساتھ ہے ۔ 
 

وفاقی دارالحکومت میں آئین کی شق دوسو پینتالیس کے نفاذ اور اُبھرتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پیر کے روزسینٹ میں پیش کی گئی ایک تحریک پر بحث شروع ہوئی ۔
یہ تحریک رضا ربانی نے پیش کی تھی ۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ طاہر القادری اور عمران خان کے لہجے اور عزائم کے خلاف پوری پارلیمنٹ حکومت کے ساتھ ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ ان کی تحریک عدم تشدد پر مبنی ہے لیکن کل اُنہوں نے اپنی تقریر کے دوران قابل اعتراض الفاظ استعمال کئے ۔
اُنہوں نے سوال کیاکہ لانگ مارچ کے سلسلے میں پنجاب پر کیوں فوکس کیاجارہاہے ؟ لگتاہے کہ احتجاج کے منتظمین پنجاب اور وفاق کے درمیان محاذ آرائی کرانا چاہتے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو ڈپلومیٹک انکلیو اور سفارتکاروں کی رہائش گاہوں کے تحفظ کیلئے فوج کو تعینات کرنا چاہیئے ۔
مشاہداللہ خان نے کہاکہ حکومت نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے حفاظتی اقدامات کئے ہیں ۔
دیگر ارکان نے کہا کہ مسائل کوجمہوری انداز میں حل کیاجانا چاہیئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے اُتارنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی