چین کے مغربی صوبے میں ہولناک زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد357ہو گئی
چین
کے مغربی صوبے میں ہولناک زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد357ہو گئی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے جنوب مغربی صوبے یونن میں زلزلے کے نتیجے
میں ہلاکتوں کی تعداد357ہو گئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ1400سے
زائد افراد زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی صوبے میں آنے والے زلزلے
نے صوبے بھر کا نظام زندگی تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور متعدد قدیم عمارتیں منہدم ہو
گئیں جن کے ملبے سے اب تک357افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ۔ چینی حکام نے بھی
357افراد کے جاں بحق ہو نے کی تصدیق کر دی ہے ۔زلزلے کے نتیجے میں 1400سے زائد
افراد زخمی اور سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے ہیں اور حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے
ہوئے ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکی
جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز شمالی
مغربی قصبہ ” وین پنگ” سے 11 کلو میٹر دور جب کہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی
گئی۔واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں بھی چین کے مغربی صوبے یونن میں 6.8 شدت کا زلزلہ
ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں 80 افراد ہلاک جب کہ اسی صوبے میں 1971 میں بھی زلزلے نے
تباہی مچادی تھی جس میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments
Post a Comment