گھریلو صارفین پر بجلی گرادی، 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی



گھریلو صارفین پر بجلی گرادی، 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی

 




کمرشل اور صنعتی صارفین پر ایکولائزیشن سرچارج لگانے کی منظوری، درخواست نیپرا کو ارسال۔ فوٹو: فائل
اسلام آبادآئی ایم ایف کی شرط پروزارت خزانہ نے بجلی پر60 ارب کی سبسڈی کم کرتے ہوئے گھریلو صارفین پر بجلی گرادی۔
بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط مانتے ہوئے بجلی پرسبسڈی 60 ارب روپے کم کردی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی نوٹیفکیشن کی لیے درخواست نیپراکوبھجوادی گئی ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے سبسڈی میں 5.15 روپے یونٹ تک کمی جبکہ نیپرا کا 01.67 روپے یونٹ نرخ کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمرشل اورصنعتی صارفین پر ایکولائزیشن سرچارج لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت بجلی و پانی کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی