وزیر اعظم نے اپوزیشن کی تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی پیشکش کر دی



وزیر اعظم نے اپوزیشن کی تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی پیشکش کر دی



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی پیشکش کر دی اور کہا ہے کہ سیاسی مسائل مظاہروں سے نہیں مذاکرات اور مفاہمت سے حل ہوتے ہیں لیکن بعض عناصر تشدد اور لاقانونیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کو انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی لانگ مارچ سے خطرہ نہیں ہے اوربات چیت لانگ مارچ سے پہلے ہو یا بعد میں اپوزیشن کی تمام شکایا ت کا ازالہ کیا جائے گا،ملک میں آزاد عدلیہ موجود ہے اور عدالتوں کے ذریعے اپوزیشن کی تمام شکایات دور ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کی افواج اس وقت دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں اور پوری قوم فوج کی حمایت کر رہی ہے ، اپوزیشن جماعتیں بھی ملکی مفاد میں مثبت کردار ادا کریں،آپریشن ”ضرب عضب‘‘ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اس لئے حزب اختلاف کی جماعتیں بھی فوج اور آپریشن سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی حمایت کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی

اگرعمران خان نے 2018میں شادی کرلی توآپ کیاکریں گی ،عائشہ گلالئی نے صحافیوں کے سوال کاکیاجواب دیا؟