الطاف حسین کی ملک جام کرنے کی دھمکی ، حکومت پانچ منٹ میں ڈھیر



الطاف حسین کی ملک جام کرنے کی دھمکی ، حکومت پانچ منٹ میں ڈھیر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر آدھے گھنٹے کے اندر اندر متحدہ کے وفد کو کھانا ماڈل ٹان لے جانے کی اجازت نہ دی گئی تو پورا ملک بند کر دیں گے ،اعلان کے 5 منٹ بعد ہی ایم کیو ایم کو کھانے کے ہمراہ ماڈل ٹان جانے کی اجازت دیدی ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفد نے راشن کے ہمرا ہ ماڈل ٹان جانے کی کوشش کی لیکن پولیس اور انتظامیہ نے انہیں اجازت نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ وفد بچوں کے لیے دودھ اور مردوں اور عورتوں کے لیے بھی کھانے پینے کا سامان شامل تھا ۔ قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ مر جائیں گے لیکن پاکستان بچائیں گے ، حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ لوگوں کو دیوار سے لگانا چھوڑ دو ۔الطاف حسین کی جانب سے دھمکی کے محض 5 منٹ بعد ہی انتظامیہ نے ایم کیو ایم کے وفد کو کھا نا لے کر ماڈل ٹان جانے کی اجازت دے دی ،کھانے میں بریانی ،دودھ اور بسکٹ شامل ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی