ضرب عضب: امریکہ نے بھی آپریشن کی کامیابی کااعتراف کرلیا



ضرب عضب: امریکہ نے بھی آپریشن کی کامیابی کااعتراف کرلیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے تسلیم کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری پاک فوج کا آپریشن ”ضرب عضب“ دہشت گرد گروپوں کو منتشر کرنے میں کامیاب رہا ۔
لاس اینجلس ٹائمز‘ کے مطابق اوباما انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی کامیابی کا اصل ثبوت یہ ہوگا کہ حقانی نیٹ ورک جیسے بدنام گروپ کو شمالی وزیرستان یا کسی اور علاقے میں دوبارہ تشکیل اور افغانستان کے اندر نیٹو فورسز یا کسی اور جگہ حملوں کی سازش کی اجازت نہ دی جائے۔ اخبار کے مطابق امریکی فوجی حکام یہ کہتے رہتے ہیں کہ پاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ حقانی نیٹ ورک کی پشت پناہی کرتی رہی ہے تاکہ اسے افغانستان میں اثرورسوخ برقرار رکھنے کیلئے ایک پراکسی فورس کے طور پر استعمال کیا جائے۔
ادھر پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں تمام گروپوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
خلیجی اخبار ’گلف نیوز ‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے بھی آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کی آزادانہ نقل و حمل اور محفوظ پناہ گاہوں میں خلل ڈالا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ کو لفظ "گوگل "کا مطلب معلوم ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی