دپیکا پڈو کون نے سات برس میں سینتالیس کروڑ روپے کما لئے
دپیکا پڈو کون نے سات برس
میں سینتالیس کروڑ روپے کما لئے
شاہ رخ کے مقابل کیرئیر کا آغاز کیا ،رواں سال دو
فلمیں فائنڈنگ فینی اور ہیپی نیو ائیر ریلیز ہوں گی
ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی وڈ کی بلاک بسٹر ہیروئن دپیکا پڈکون سات سالوں میں
سینتالیس کروڑ چوہترلاکھ روپے اپنی تجوری میں بھرچکی ہیں ۔ رواں سال دپیکا کی
دوفلمیں فائنڈنگ فینی،اورہیپی نیو ائیرریلیز ہونگی ۔ بالی وڈ حسینہ دپیکا پڈکون نے
دو ہزار سات میں شاہ رخ خان کے مقابل اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی
دیکھتے شائقین کے دلوں پر چھا گئی ۔ دپیکا ایک فلم میں کام کرنے کا کم از کم تین
کروڑ لیتی ہیں جبکہ برانڈ ایمبیسیڈر کے نام پر اداکارہ کی کمائی ایک کروڑ ہے ۔
فائنڈنگ فینی کے پروڈیوسر سے دپیکا نے منافع شئیر کرنے کا معاہدہ کیا ہے ۔ اداکارہ
’’ہیپی نیوائیر ‘‘ میں بھی تہلکہ مچانے کو تیار ہیں ۔ بالی وڈ کی صف اول اداکارہ
باندرامیں سولہ کروڑ کے ایک فلیٹ اور او ڈی کیو سیون کی مالکہ بھی ہیں ۔
Comments
Post a Comment