زرداری صاحب! ”آپ نے ہسپتال میں کہا تھا کہ یہ ”آر اوز انتخابات“ ہیں: عمران خان
زرداری
صاحب! ”آپ نے ہسپتال میں کہا تھا کہ یہ ”آر اوز انتخابات“ ہیں: عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور تحریک
انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آ
گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور عمران خان کے درمیان 10 منٹ
تک گفتگو ہوئی جس میں عمران خان نے آصف زرداری کو یاددہانی کرائی کہ ” الیکشن کمپین کے دوران چوٹ لگنے کے
بعد جب میں ہسپتال میں تھا تو آپ نے فون کر کے خیریت دریافت کی تھی اور کہا تھا کہ
یہ ”ریٹرننگ افسران“ کے انتخابات ہیں“، ”ہم انہی ”ریٹرننگ افسران“ کے انتخابات کے
خلاف باہر نکل رہے ہیں۔
عمران خان نے محض اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ موقع غنیمت
جانتے ہوئے آصف علی زرداری کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دے دی اور کہا کہ تحریک
انصاف الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ اٹھا رہی ہے، آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔
Comments
Post a Comment