گوجرانوالہ میں آزادی مارچ پر ن لیگ کے پتھراﺅ کی وجہ سامنے آگئی؟

گوجرانوالہ میں آزادی مارچ پر ن لیگ کے پتھراﺅ کی وجہ سامنے آگئی؟

 


گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی طرف سے پتھرا کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ہے ۔ گوجرانوالہ سے باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جس علاقے میں دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا، وہاں بٹ فیملی کی اکثریت ہے اور اُنہوں نے عمران خان کی طرف سے باربار ”گلوبٹ، گلوبٹ‘ ‘ کے ذکر کو طعنہ محسوس کیا ۔نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کاکہناتھاکہ گلوبٹ برا کردار ہے ، کسی بھی برے شخص کو باربار اُس کے خاندان سے پکارناپورے خاندان کی توہین ہے اور شاید یہی وجہ تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت کے کنٹینر پر جوتیاں پھینکنے کے علاوہ یکے بعد دیگرے کم ازکم تین مقامات پر پتھرا کیا ۔

 

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی

اگرعمران خان نے 2018میں شادی کرلی توآپ کیاکریں گی ،عائشہ گلالئی نے صحافیوں کے سوال کاکیاجواب دیا؟