پنجاب حکومت یو م آزادی شایان شان طریقے سے منائے گی
خصوصی تقریبات کا انعقاد سرکاری عمارتوں ،مکانات ، گلیوں
اور بازاروں میں پرچم کشائی کے ساتھ شروع ہوگا۔
پنجاب میں مسلم لیگ (ن ) کی حکومت یو م آزادی شایان شان طریقے سے
منائے گی اور اس حوالے سے پورے مہینے میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائینگی ۔
لاہور میں سرکاری ترجمان کے مطابق ان خصوصی تقریبات کا انعقاد سرکاری عمارتوں ،مکانات ، گلیوں اور بازاروں میں پرچم کشائی کے ساتھ شروع ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)اس مہینے کی پانچ سے سات تاریخ تک ڈویژن اور ضلعی سطحوں پررابطہ مہم چلائے گی جس کےتحت راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ڈی جی خان ، ملتان ، بہاولپور ،ساہیوال ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment