فواد خان: سونم کپور کو پاکستان کی سیر کرانے کا خواہشمند ہوں
فواد
خان: سونم کپور کو پاکستان کی سیر کرانے کا خواہشمند ہوں
ممبئی(ویب
ڈیسک) اداکار فواد خان کا ہندوستان میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور وہ اس
کا کریڈٹ اپنی ساتھی اداکار سونم کپور کو دیتے ہیں۔ اپنی فلم ”خوبصورت “کی
تشہیر کیلئے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد نے کہا کہ سونم ایک بہت
اچھی خاتون ہیں اور مجھے ان کے ستھ کام کر کے بہت مزہ آیا، شوٹنگ کا ماحول بالکل
گھر جیسا تھا اور مجھے کسی بھی مرحلے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ
مجھے سیٹ پر لوگوں سے رابطے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوا اور اس کا
کریڈٹ سونم کو ہی جاتا ہے۔ فواد نے کہا کہ مجھے سونم کو پاکستان گھما کر بہت خوش
ہوگی اور میرے خیال میں یہ ہمارے لئے اچھا موقع ہے کیونکہ ایسابہت کم ہوتا ہے کہ
جب آپ کسی اور ملک جاسکیں۔
Comments
Post a Comment