آزادی مارچ، تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے کوائف وزارت داخلہ کو ارسال


آزادی مارچ، تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے کوائف وزارت داخلہ کو ارسال
تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات بھی جاری ہیں۔ سپیشل برانچ نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے کوائف وزارت داخلہ کو ارسال کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد: حکومت نے آزادی مارچ کو بے اثر کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی فہرستیں وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہیں۔ سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کے رہائشی پتے اور ٹیلی فون نمبرز حاصل کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی نگرانی حکم دیا گیا ہے جو ان کی سرگرمیوں اور رابطوں سے متعلق روزانہ رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ممکنہ نظر بندی کیلئے پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

گجرات کے سیلاب میں سات شیر ہلاک

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم کے بیٹی دینا واڈیا اور پریٹی زنٹا کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟ حیران کر دینے والی خبر آگئی

اگرعمران خان نے 2018میں شادی کرلی توآپ کیاکریں گی ،عائشہ گلالئی نے صحافیوں کے سوال کاکیاجواب دیا؟