نیل کنٹھ قسم کا پرندہ میگپی چورنہیں ، الزام ختم ، زیورات چرانا ثابت نہیں ہوا
نیل
کنٹھ قسم کا پرندہ میگپی چورنہیں ، الزام ختم ، زیورات چرانا ثابت نہیں ہوا
اس پر چوری کا الزام صدیوں سے لگایا جا رہا تھا۔
نیل کنٹھ کی قسم کے ایک سیاہ اور سفید پرندے پر برسوں سے عائد چوری کا الزام ہٹ
گیا ہے۔ یورپ میں زمانہ قدیم سے سمجھا جاتا رہا ہے کہ یہ پرندہ زیورات چرانے میں
ملوث رہا ہے۔
لندن (ویب ڈیسک) اب ایک سائنسی تحقیق نے اس پرندے کی معصومیت پر مہر تصدیق ثبت کر دی
ہے۔ ایک تحقیق کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیل کنٹھ کی قسم کا سیاہ اور سفید
رنگ کا یہ پرندہ میگپی تو دراصل چمکتی ہوئی اشیا سے دور بھاگتا ہے۔ برطانوی خبر
رساں ادارے کے مطابق جانوروں کی عادات کے برطانوی ماہرین نے یہ بات متعدد تجربوں
کے بعد ثابت کی ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ اس پرندے کو چوری کی لَت بالکل نہیں ہے اور
وہ نامعلوم اشیا سے خوف کھاتا ہے۔ تحقیقی ٹیم نے اس بات کا پتہ چلانے کے لیے مختلف
اشیا کا انتخاب کیا۔ ان میں چمکتی اشیا بھی شامل تھیں۔ انہیں برطانیہ کی یونیورسٹی
آف ایسیکس میں مختلف مقامات پر رکھا گیا جس کے بعد اس قسم کے جنگلی اور پنجروں میں
بند پرندوں کے ردِ عمل کا مشاہدہ کیا گیا۔ چونسٹھ تجربے کیے گئے اور اس دوران
میگپی محض دو مرتبہ چمکتی ہوئی اشیا کے قریب آیا۔

Comments
Post a Comment