انقلاب اور آزادی مارچ کا انجام کیا ہو گا؟ ||| سنہرادور خصوصی تجزیاتی اور تہلکہ خیز رپورٹ ۔۔۔ شہزاد سید
انقلاب
اور آزادی مارچ کا انجام کیا ہو گا؟
سنہرادور خصوصی تجزیاتی اور تہلکہ خیز رپورٹ
۔۔۔ شہزاد سید
قارئین آج کل جسے بھی دیکھو ، ملک کی سیاسی صورتحال پر اپنی بساط کے مطابق تجزیہ کر رہا ہے۔ لیکن ہر شخص کی گفتگو اسکی نظریاتی اور سیاسی وابستگی کی وجہ سے جانبدار ہو تی ہے۔ ایسے میں وہ پاکستانی جو کسی بھی قسم کی وابستگی سے بالا تر ہو کر اپنے پیارے ملک پاکستان کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں، ذہنی خلفشار کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس لیے ہم نے سچی اور کھری صحافت کی لاج رکھتے ہوئے اپنے
مخلص اور درد مند پاکستانیوں کے لیے مندرجہ ذیل چند نکات ،بہت زیادہ تحقیق اور عرق
ریزی کے بعد ترتیب دیے ہیں :
۱۔پنجاب کے
وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف عارضی طور پر استعفیٰ دے دیں گے اور دو تین مہینوں
کے لیے اقتدار کی کرسی چھوڑ دیں گے۔
۲۔ اعلیٰ سطحی
تحقیقاتی کمیشن سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پاک شفاف تحقیقات کرے گا۔
۳۔ سانحہ ماڈل
ٹاؤن کی ایف آئی آر منہاج القران کی مدعیت
میں درج کر لی جائے گی۔
۴۔ وفاقی سطح پر
اسمبلیاں نہیں توڑی جائیں گی۔
۵۔ جن حلقوں میں دھاندلی
ہوئی ان میں دوبارہ پاک شفاف الیکشن کروائے جائیں گے اور ان میں عدالتوں کا عمل
دخل نہیں ہو گا۔
۶۔ اگر تحقیقات کے
نتیجے میں شہباز شریف ماڈل ٹاؤن کے سانحہ
میں ملوث پائے گئے تو انہیں مکمل مستعفی ہونا پڑے گا۔
۷۔ پاکستان کی
تاریخ میں پہلی بار ایک منتخب وزیراعظم دو یا تین ماہ کی چھٹیوں پر چلا جائے گا
اور زمام اقتدار ڈپٹی وزیراعظم کے ہاتھ میں ہو گااس دوران با اختیار جوڈیشل
کمیشن الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی
تحقیقات کرے گا۔
۸۔ اگر نواز شریف
انتخابات میں ہو نے والی دھاندلی میں ملوث پائے گئے تو انہیں مکمل طور پر مستعفی
ہونا پڑے گا۔
۹۔ عمران خان اور
طاہر القادری اپنی بات پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں اگر انہوں نے لچک نہ دکھائی تو
امپائر کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
۱۰۔ دوسری طرف
حکومت اپنی پرانی حمائیتی ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی مکمل حمائیت حاصل کرنے کی کوشش
کرے گی جبکہ مسلم لیگ۔ن میں ایک فارورڈ بلاک بھی بننے کا چانس ہے۔
This is a brave analysis about current situation.
ReplyDelete