وہ ٹی شرٹ جو کبھی گیلی نہیں ہو گی
وہ ٹی شرٹ جو
کبھی گیلی نہیں ہو گی
میلبرون(نیوزڈیسک ) پانی میں کھیل کود کے دوران ہونے والی لڑائی میں
خشک نہیں رہا جا سکتا لیکن اب ایسا ممکن ہے،کیوں کہ ایک آسٹریلوی کمپنی نے ایسی انقلابی
ٹی شرٹ بنا ڈالی ہے، جو واٹرپروف ہے، یعنی یہ ٹی شرٹ گیلی نہیں ہوتی۔ سو فیصد کاٹن
والی اس ٹی شرٹ کو نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسے کیمیکل سے بنایا گیا، جس پر پانی
اور گرد نہیں ٹکتی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹی شرٹ قدرتی ہائیڈرو فوبک (پانی کو
دھکیلنے والا) کی خصوصیات رکھتی ہے۔ اس شرٹ میں کوئی خطرناک کیمیکل موجود نہیں،
لہذا اسے مکمل اعتماد اور تحفظ کے ساتھ پہنا جا سکتا ہے۔
آسٹریلوی ماہرین نے ہوا
دار اس ٹی شرٹ کو خاص طور پر پانی اور گرد کے مزاحم کے طور پر تیار کیا ہے۔ شرٹ پر
کوئی داغ لگنے کی صورت میں اسے باآسانی پانی سے دھویا بھی جا سکتا ہے۔ مذکورہ ٹی
شرٹ میں پانی اور گرد سے محفوظ رہنے کی صلاحیت 80 دھلائیوں تک قائم رہے گی۔ مرد و خواتین
کے لئے یکساں قیمت 65 ڈالر مالیت کی یہ شرٹ جلد ہی مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔
Comments
Post a Comment