آئی ایس آئی ایس کو سخت دشمن کا سامنا،کرد جنگجو بھی لڑنے کے لئے تیار
آئی
ایس آئی ایس کو سخت دشمن کا سامنا،کرد جنگجو بھی لڑنے کے لئے تیار
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) شام اور عراق میں پے درپے
کامیابیوں اور متعدد علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد دہشت گردتنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کو
پہلی دفعہ سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عراقی فوج کی پسپائی کے بعد کرد جنگجوﺅں نے داعش کے خلاف ہتھیار اٹھائے اور آن لائن اخبار "Rudaw" کا کہنا ہے کہ کرد پیش مرگا (کرد جگجوﺅں کی فوج جو کہ تقریباً 10000 سپاہیوں پر مشتمل ہے)
داعش کے زیر قبضہ شہر شانگل میں داخل ہوگئی ہے اور داعش جنگجوﺅں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اخبار کے رپورٹر نے
شہر کے مرکز سے خبر دی ہے کہ کرد جنگجو وہاں پہنچ گئے ہیں، اس سے بیشتر انہوں نے
رحمان اور ناصر سیکٹر پر بمباری کرتے ہوئے شہر کی طرف پیش قدمی کی تھی۔ کرد جنگجو
شانگل کے پہاڑی علاقے کی طرف بھی روانہ ہوچکے ہیں جہاں داعش کے خوف سے زیدی فرقے
کے لوگ روپوش ہیں۔ اخبار کے مطابق زمرشہر میں بھی کرد جنگجوﺅں نے داعش کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جس کا مقصد
شام سے اس کا زمینی رابطہ منقطع کرنا ہے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ داعش نے کردوں کی پیش
قدمی روکنے کیلئے زمرپل کو بم سے اڑادیا ہے۔ کرد جنگجوﺅں نے شانگل پر داعش کے قبضے کے بعد اتوار کے روز
اس کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کیا تھا۔
Comments
Post a Comment