ضلعی انتظامیہ کی غفلت، سرکاری دفاتر پر قومی پرچم الٹے لہرا دئیے گئے
ضلعی
انتظامیہ کی غفلت، سرکاری دفاتر پر قومی پرچم الٹے لہرا دئیے گئے
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بدترین غفلت کا
مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم الٹے کر کے لہرا دئیے گئے ہیں
۔
اے آر وائی نیوز پر چلنے والی ایک رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تمام سرکاری دفاتر
پر قومی پرچم لہرائے جانے کا حکم موصول ہونے پر بدترین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے
سرکاری دفاتر پر پرچم الٹے لہرا دئیے جو کہ قومی پرچم کی توہین کے مترادف ہے۔
واضح
رہے کہ دنیا بھر میں جب کسی ملک میں حکومت کا تختہ الٹا جاتا ہے تو بعض اوقات ایک دن
کے لئے ملک کا قومی پرچم الٹا کرکے لہرایا جاتا ہے۔
Comments
Post a Comment