افغانستان میں امریکی جنرل ہلاک
افغانستان
میں امریکی جنرل ہلاک
نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق کابل میں
ملٹری ٹرنینگ اکیڈمی میں افغان فوجی کی فائرنگ سے ایک امریکی میجر جنرل مارا گیا
،افغان جنگ میں مارا جانے والا یہ امریکہ کا اعلی ترین عہدیدارہے۔
اخبار کے مطابق
نیٹو افواج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس واقعہ میں افغان سنیئر کمانڈر سمیت مزید فوجیوں
کو بھی گولیاں لگیں ۔تاہم مارے جانے والے جنرل اور زخمی فوجیوں کے نام ابھی ریلیز
نہیں کئے گئے۔
امریکی اخبار کے مطابق رابطہ کرنے پر امریکی ونیٹو حکام نے صرف اس
بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان نیشنل آرمی آفیسر اکیڈمی میں ایک سانحہ پیش آیا ہے۔
Comments
Post a Comment