فلم کک نے سلمان خان کو باکس آفس کا سپر سٹار بنا دیا
فلم
کک نے سلمان خان کو باکس آفس کا سپر سٹار بنا دیا
فلم "کک"، سو کروڑ کے کلب میں پہنچنے والی بالی ووڈ کے
دبنگ ہیرو سلمان خان کی ساتویں فلم بن گئی ہے۔
ممبئی: قسمت کی دیوی سلمان خان پر مہربان ہے۔ ان کی فلم" کک" نے سو کروڑ سے زائد کا کاروبار کرکے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ دبنگ خان بالی ووڈ کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی سات فلموں نے سو کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ من موجی سلمان خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فلم میں کیسی بھی اداکاری کریں لوگ ان کی سٹار پاور کے ہاتھوں سینما گھروں کی جانب کھچے چلے آتے ہیں۔ سلمان خان مختلف تنازعات اور بیانات کی وجہ سے بھی بہت اِن رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ساری زندگی کسی سے شادی نہ کرنے کا اعلان کرکے سینکڑوں حسینائوں کا دل توڑ ڈالا تھا۔ ماضی میں انہوں نے کئی حسیناوں کے دل کے ساتھ دل ملانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ اب سلمان خان کو بیوی تو شاید نہ ملے لیکن ہٹ پر ہٹ دینے پر کم از کم قسمت کی دیوی ضرور مل گئی۔

Comments
Post a Comment