میاں نواز شریف، حمزہ شہباز شریف اور پرویز ملک نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرا دیں
میاں
نواز شریف، حمزہ شہباز شریف اور پرویز ملک نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرا
دیں
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے قومی
اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے انتخابی مہم کے اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیئے
ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماءحمزہ شہباز شریف اور پرویز ملک نے
بھی انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں۔ میاں نواز شریف کی جانب سے جمع
کرائے گئے گوشوارے میں اخراجات کا کل حجم 13 لاکھ 49 ہزار 720 روپے ظاہر کئے گئے
ہیں۔ حمزہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ 119 سے جمع کرائے گئے گوشواروں میں
13 لاکھ 93 ہزار 700 روپے اور قومی اسمبلی کے حلقہ پی پی 143 میں 8 لاکھ 32 ہزار
313 روپے ظاہر کئے ہیں۔ پرویز ملک نے این اے 123 سے گوشوارے جمع کرائے ہیں جن میں اخراجات کا حجم 14 لاکھ 845 روپے ظاہر
کیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment