آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس شروع ہوگئی
آرمی
چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس شروع ہوگئی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور
کمانڈرز کانفرنس شروع ہو گئی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے
مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اور پرنسپل سٹاف آفیسر بھی
کانفرنس میں شریک ہیں ، کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا
جائزہ لیا جائے گا جبکہ کانفرنس میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری
آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور اس میں حاصل ہونے والے اہداف کا بھی جائزہ لیا
جائے گا۔
Comments
Post a Comment