گوجرانوالہ میں آزادی مارچ پر ن لیگ کے پتھراﺅ کی وجہ سامنے آگئی؟
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ
ڈیسک) گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی طرف
سے پتھراﺅ کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ہے ۔ گوجرانوالہ سے باخبر ذرائع نے دعویٰ
کیا کہ جس علاقے میں دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا، وہاں بٹ فیملی
کی اکثریت ہے اور اُنہوں نے عمران خان کی طرف سے باربار ”گلوبٹ، گلوبٹ‘ ‘ کے ذکر
کو طعنہ محسوس کیا ۔نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کاکہناتھاکہ گلوبٹ برا کردار ہے ، کسی
بھی برے شخص کو باربار اُس کے خاندان سے پکارناپورے خاندان کی توہین ہے اور شاید یہی
وجہ تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت کے کنٹینر پر جوتیاں پھینکنے کے علاوہ یکے بعد
دیگرے کم ازکم تین مقامات پر پتھراﺅ کیا ۔
Comments
Post a Comment