جمہوری تسلسل ملک کو مسائل سے نکالنے کا واحد راستہ ہے:وزیراعظم
نواز شریف نے کہا کہ انقلاب اور لانگ مارچ کا مقصد ملکی ترقی کے عمل کو
سبوتاژ کرنا ہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم جمہوریت اور آئین کی
بالادستی پر یقین رکھتی ہے
وہ پیر کے روز اسلام آباد میں طویل مدتی ترقیاتی پروگرام ویژن2025 کے آغاز کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری نظام کا تسلسل ملک کودرپیش تمام چیلنجوں سے نکالنے کا واحد راستہ ہے اور حکومت کی تبدیلی کاکوئی بھی فیصلہ عوام کے ووٹ کے ذریعے ہی ہوسکتاہے ۔
نواز شریف نے کہا کہ قوم آج ملک میں امن کیلئے متحد ہے اور کوئی بھی طاہر القادری کے انقلاب کی حمایت نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اور لانگ مارچ کے پیچھے کوئی منطق نہیں ہے کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ملکی ترقی کا عمل سبوتاژ ہوتا ہے ۔
وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پا لے گی اوراس سلسلے میں داسو پن بجلی منصوبے سمیت توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی کے حوالے سے نوازشریف نے کہا کہ فوجی کارروائی سے صورتحال کو بہتر بنانے اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار نے گزشتہ ایک سال کی اقتصادی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی موثر اور دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث اب ملک دیوالیہ ہونے کے خطرے سے باہر نکل آیاہے ۔
اُنہوں نے کہا زراعت سمیت معشیت کے تمام شعبوں کو یکساں اہمیت دی جارہی ہے ۔
موجودہ مالیاتی بجٹ میں کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے پانچ سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے علاوہ کسانوں کو کھادکی خریداری پر اعانت دی جائے گی ۔
اسحق ڈار نے کہا کہ ملک میں خونی انقلاب کی ضرورت نہیں بلکہ صرف اقتصادی انقلاب کی ضرورت ہے جس کی بنیاد موجودہ حکومت نے رکھ دی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ماضی میں بھی اقتصادی انقلاب لانے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیاگیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ویژن2025 پروگرام کے تحت 2025 تک ملک کی سالانہ برآمدات پچیس ارب ڈالر سے بڑھ کر ایک سو پچاس ارب ڈالر ہو جائیں گی۔
اس سے پہلے وزیراعظم نے ویژن 2025 پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا جن میں دس ارب روپے مالیت کے انسانی ترقی اور بہبود کا قومی فنڈ ، پانچ ارب روپے کا ٹیکنالوجی کی ترقی کا فنڈ اور ایک ارب روپے کی مالیت کی سائنسی خطوط پر فارمنگ کی سکیم شامل ہے ۔

Comments
Post a Comment