سکردو پولو فیسٹول سکردو انچن نے جیت لیا
سکردو پولو فیسٹول سکردو انچن نے جیت لیا
فائنل
مقابلے میں مقپون کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں 7 گول کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا
سکردو (سنہرا دور نیوز ) سکردو میں جاری جشن آزادی پولو فیسٹول کا فائنل سکردو انچن کی ٹیم نے جیت لیا ۔ تقریبات یوم آزادی کے سلسلے میں بلتستان کے روایتی فری سٹائل پولو کے ہفت روزہ بین الصوبائی ٹورنامنٹ کا فائنل شاہی پولو گراؤنڈ سکردو میں سکردو انچن اور مقپون کی ٹیموں کے درمیان ہوا ۔ دلچسپ مقابلے کے بعد سکردو انچن کی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 7 گول سے ٹائٹل جیت لیا ۔ علاقائی موسیقی کی گونج نے کھیل اور قدرتی مناظر کا لطف دوبالا کردیا ۔ مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر سکردو برگیڈئیر نصر آفریدی نے خطاب میں کہا کہ بلتستان کے عوام ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ جوش و خروش اور قومی جذبے سے جشن آزادی مناتے ہیں ۔

nice post
ReplyDelete