آپریشن ضرب عضب درست سمت میں گامزن ہے:جنرل راحیل
آرمی چیف نے کہا کہ بے گھر افراد کی دیکھ بھال کیلئے تمام وسائل
استعمال کئے جائیں گے ۔
بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب درست
سمت میں گامزن ہے اور بے گھر افراد کی جلد دوبارہ آبادکاری کی جائے گی ۔
پیر کے روز راولپنڈی میں کورکمانڈر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم بے گھر افراد کی مدد کررہی ہے جن کی دیکھ بھال کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے ضرب عضب آپریشن میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
فوج کے سربراہ نے جوانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس میں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ اُمور اور ملک میں سلامتی کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔

Comments
Post a Comment