نواز شریف اپنا نام نیتن یاہو اور شہباز شریف مودی رکھ لیں:پرویز الہی
نواز
شریف اپنا نام نیتن یاہو اور شہباز شریف مودی رکھ لیں:پرویز الہی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا
ہے کہ حکمرانوں نے ماڈل ٹاﺅن کوغزہ بنادیاہے،نواز شریف اپنا نام نیتن یاہو اور شہباز شریف مودی
رکھ لیں ۔ اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب
چوہدری پر ویز الہی کہا کہ آج کادن ضرب عضب کے شہداکے لیے وقف ہے،اس وقت ملک میں
جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،جمہوریت میں بنیادی حقوق نہیں چھینے جاتے ہیں
جبکہ پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاﺅن کے رہائشیوں کوگھروں میں قیدکردیاہے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ
خطرات کے باوجود ہماری سیکیورٹی ہٹادی گئی ہے،خدانخواستہ کوئی واقعہ پیش آیاتوذمہ
داری نوازشریف اورشہبازشریف پرعائدہوگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے
احتجاج کرنےوالوں پراسرائیل کی طرح مظالم ڈھائے ہیں ، نوازشریف اپنا تبدیل کرکے نیتن
یاہو اور شہباز شریف مودی رکھ لیں ۔
Comments
Post a Comment